کیپٹن صفدرکی گرفتاری نیازی حکومت کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے ،ارشدمحمودقریشی

اپوزیشن اتحاد کے کامیاب جلسوں سے پی ٹی آئی قیادت کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں ،اٹھتے بیٹھے نوازشریف،مریم نوازہی نظرآرہے ہیں ، رہنماء (ن) لیگ

منگل 20 اکتوبر 2020 15:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری نیازی حکومت کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے ،اپوزیشن اتحاد کے کامیاب جلسوں سے پی ٹی آئی قیادت کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں انہیں اب اٹھتے بیٹھے نوازشریف،مریم نوازہی نظرآرہے ہیں بہت جلد اس نااہل حکومت کا خاتمہ ہونے والا عوام جلد ناہلوں سے جان چھٹکارے کی خوشخبری سنیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس پیپلز کالونی میں ن لیگی کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں رواداری اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیا مگر ان نااہلوں سے اب کچھ بھی برداشت نہیں ہورہا سیاست کی بجائے یہ ذاتیات پراترآئے ہیں اک نہتی خاتون مریم نوازسے ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں اقتدار اب ہاتھ سے جاتا نظرآرہا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں