ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا سہولت بازاروں کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

سستے سہولت بازاروں کا بنیادی مقصد غریب عوام کو قیمتوں میں ریلیف دینا ہے، کیپٹن (ر) انوار الحق

منگل 20 اکتوبر 2020 17:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق نے سہولت بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سستے سہولت بازاروں کا بنیادی مقصد غریب عوام کو قیمتوں میں ریلیف دینا ہے۔ عام مارکیٹ کی نسبتن سہولت بازاروں میں لوگوں کو کم قیمت پر آٹا،دالیں، سبزیاں، فروٹ،گوشت، چینی کے علاوہ مچھلی اور دیگر بنیادی اشیاء خوردنوش سستے نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سہولت بازاروں میں چینی اور آٹا سمیت دیگر ضروریات زندگی وافر مقدار میں سستے داموں سرکاری نرخ پر دستیاب ہیں،مالی مفادات کیلئے مصنوعی بحران پیداکرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سستے سہولت بازار پورا ہفتہ لگائیں جائیں گے اور ضلع انتظامیہ انکی کڑی نگرانی کرے گی۔ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پرن اب تک گیارہ سستے سہولت بازار مکمل فعال کر دیے گئے ہیں۔ سستے سہولت بازار بمقام راول روڈ، چوہڑ چوک،گلزار قائد، کمیٹی چوک، حیدری چوک، ٹیکسلا، گوجر خان،کہوٹہ، کلر سیداں،کوٹلی ستیاں اور مری میں قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں