راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پاکستان اور ز مبابوے کے درمیان کھیلے جانیوالے میچز کی سکیورٹی اور انتظامی امور کاجائزہ اجلاس

میچز کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،سیکیورٹی کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے،بریفنگ…ڈپٹی کمشنر کی اسٹیڈیم کے اردگرد تمام لائٹس کو فنکشنل کرنے کی ہدایت ْ

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارلحق کی زیر صدارت پاکستان اور ز مبابوے کے درمیانن راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کی سکیورٹی اور انتظامی امور کاجائزہ اجلاس پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی سیکیورٹی زنیرہ اظفر، پی سی بی نثار خان،واسا، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں ہونے والے 3 ایک روزہ میچز کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سیکیورٹی کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے جس میں خصوصی تربیت یافتہ عملہ آنے جانے والوں کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اسٹیڈیم کے اردگرد تمام لائٹس کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ ریسکیو 1122 اورن بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر موجود ہوگی۔

ون ڈے سیریز بند دروازوں میں کھیلی جائے گی جوکہ بند دروازوں کے باعث شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو کسی بھی دشواری سے بچانے کے لئے متبادل روٹس کا بندوبست کیا گیا ہے۔ڈبل روڈ کو میچز کے دوران مکمل بند رکھا جائے گا۔ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

میچز کے دوران کوویڈ 19 کے تمام پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔زمبابوے کے کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی لئے گئے ہیں اور زمبابوے کے کھلاڑیوں کو 7 روز تک کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔نزمبابوے کرکٹ ٹیم گزشتہ دن بروز منگل 20 اکتوبر 2020 کو پاکستان پہنچی ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہو گا۔ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں