راولپنڈی،غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں،04ملزمان گرفتار

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،04ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیر آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والی02ملزمان عبداللہ اور محمد نعیم کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز، الیکٹرک کانٹا اور ریفلنگ آلات برآمد ہوئے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام ڈیزل کی فروخت کرنے والے ملزم صاحب خان اور غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرتے ہوئے ملزم زوہیب خان کو گرفتار کر لیا،ملزم صاحب خان کے قبضہ سی120لیٹر کھلا ڈیزل برآمد ہوا جبکہ ملزم زوہیب خان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز، الیکٹرک کانٹا اور ریفلنگ آلات برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں