راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،09ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات بر آمد

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1075گرام چرس،30لیٹر شراب ،01پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے مسماة یاسمین سی200گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے نعمان محمود سی560گرام چرس، سہیل شریف سی315 گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد وقاص سی05لیٹر شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے تنویر احمد سی10لیٹر شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے برکت علی سی05لیٹر شراب، تھانہ چونتر ہ پولیس نے اظہر فدااور وہاب اختر سی10لیٹر شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے کامران سی01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں