راولپنڈی،مرکزی سیرت کمیٹی نے جشن عید میلاد النبی ؐ کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) مرکزی سیرت کمیٹی نے جشن عید میلاد النبی ؐ کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ۔مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ راولپنڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر مرکزی سیرت کمیٹی شیخ اعظم خورشید منعقد ہوا ۔اجلاس کے مہمان خصوصی و سرپرست اعلیٰ سابق ایم پی اے سابق چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی کے مرکزی جلوس عید میلاد النبی میں شرکت کرنے والی نعت خواں پارٹیوں ، اسٹیج لگانے والے حضرات اور عوام الناس کیلئے ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا۔

انشاء اللہ سابق حسب روایات بر قرار رکھتے ہوئے جشن عید میلاالنبی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا گیا۔ مرکزی جلوس کا افتتاح صبح 10بجے جامع مسجد حنفیہ کے صدر دروازے سے آستانہ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمن، پیر حسان حسیب الرحمن سجادہ نشین گلشن آباد شریف پیر سرکار جی، صدر مرکزی سیرت کمیٹی شیخ اعظم خورشید، ضیاء اللہ شاہ، ،حافظ اقبال رضوی ،طارق منیر بٹ، حافظ محمد آفتاب، حاجی عبدالخالق (منا بھائی )حافظ محمد افسر،سجاد اکبر عباسی ایڈوکیٹ،، شیخ فرخ خورشید ایڈووکیٹ، چوہدری اسد محمود، حماد قریشی، بلال جہانگیر، شاہد جنجوعہ ایڈووکیٹ، فیاض مغل،حاجی اسلم، راجہ ناصر ایڈوکیٹ ،سخاوت شاہ، ایڈوکیٹ، و دیگر معززین شہر کریں گے۔

(جاری ہے)

جلوس جامع مسجد روڈ ، پل شاہ نذر،بنی چوک، کوہاٹی بازار، مری روڈ ،کمیٹی چوک، اقبال روڈ ،فوارہ چوک،راجہ بازار، ڈنگی کھوئی چوک، بانسانوالہ چوک، سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد کے صدر دروازے پر اختتام پذیر ہو گا۔12ربیع الال کو جلوس میں میلاد پارٹیوں کے داخلے کیلئے 9انٹری پوائنٹ ہوں گے بنی چوک، سرکلر روڈ، کمیٹی چوک، کشمیری بازار ڈنگی ھوئی چوک، کلاں بازار ،پل شاہ نذر دیوان، لیاقت روڈ اور کوہاٹی بازارہوں گے۔

جلوس کے تمام راستوں کو برقی قمقموں سے آراستہ کیا جاگا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی میوزیکل نعت خواں پارٹی کو شامل نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس فیصلے پر سختی سے عملدر آمد کر وایا جائے گا کیونکہ میوزیکل ثناء خواں پارٹیاں جلوس کے تقدس کو پامال کرتی ہیں ۔ مرکزی جلوس میں بڑ گاڑیوں، ٹرک، ٹرالر،اور شازور کا داخلہ ممنوع ہو گا ۔

صرف میلاد پارٹیوں کے ساتھآنے والی سوزوکی پک اپ کو جلوس مین داخلے کی اجازت ہو گی جس بھی گاڑی میں سائونڈ سسٹم نصب ہو گا اس کو داخلے کی اجازت نہ دی جائیگی اور اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، جشن چراغاں دیکھنے کیلئے گاڑیوں پر آنے والوں کیلئے عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ راولپنڈی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کریں اور اسٹیج لگانے والے اور لنگر کا بندوست کرنے والے حضرات سے التماس ہے کہ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ راولپنڈی سے اپنا این او سی حاصل کرنے کیلئے رابطہ کریں بغیر اجازت کے کسی بھی اسٹیج لگانے بغیر لنگر تقسیم کرنے کی اجازت نہ ہوگی اسٹیج لگانے والے حضرات سے گزارش ہے کہ نعت خواں پارٹیوں کو مختصر ٹائم دیں تاکہ جلوس کا تسلسل اور خوبصورتی قائم رہ سکے۔

انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس عید میلادالنبی کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ،تمام جلوس کے روٹ پر سی سی ٹی وطی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے ۔جلوس کے تقدس کو پامال کرنے والے اور ہلڑ بازی کرنے والے شر پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ راولپنڈی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی، سیکورٹی اور تمام جلوس کے روٹس پر طبی عملے کی فراہمی، فائر بریگیڈ، گیس واپڈا اور دیگر ذیلی اداروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے فوری طور پر نمٹا جا سکے جلوس کا اختتام رات2بجے ہو گا۔

۔اجلاس کے آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالی ترقی و امن و امان اور بالخصوص کشمیر کی آزادی اور مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ کے بانی صدر شیخ خورشید احمد ایڈووکیٹ کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ کے ساتھ منسلک دیگر مرحومین کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں