اسسٹنٹ کمشنر مری کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل سٹور، لیبارٹری اور دیگر حصوں میں گئے اور سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر مری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ وہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل سٹور، لیبارٹری اور دیگر حصوں میں گئے اور سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا جو اطمینان بخش تھے۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ رویہ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی حاضری چیک کی جو اپنے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں