اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کانجی تعلیمی اداروں کا دورہ ،

کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ وہ کلاس رومز میں گئیں اور سٹوڈنٹس میں سماجی فاصلہ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکولوں میں جراثیم کش کیمیکل کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام طالبعلم لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں۔ سکولوں میں تھرمل گن کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول میں داخل ہونے اور کلاس رومز کے باہر بھی سماجی فاصلہ کے نشانات کی موجودگی کو پرکھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں