قیام امن و ملکی استحکام کیلئے ہر فرد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اے ایس پی مری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) اے ایس پی مری محمد اظہر خان نے ہوٹل ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران مری کے عہدیداروںسے میٹنگ کی اورپولیس چوکی پھگواڑی کا دورہ کیا اے ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن و ملکی استحکام کیلئے ہر فرد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،مری میں آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہیں، ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاںہیں، ہوٹل مالکان جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ہوٹل آئی سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھیں،کسی بھی مشکوک سرگرمی میں ملوث شخص کی اطلاع فوری طور پرپولیس کو دی جائے،کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے باہمی رابطے کو مزید بہتری لائی جائیگی، تاجر برادری سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ا ے ایس پی مری نے تھانہ مری کی پولیس چوکی پھگوڑی کا دورہ بھی کیا ،دورے کے دوران فرنٹ ڈیسک ،بلڈنگ اورریکا رڈ کا معائنہ کیا،اے ایس پی نے انچارج پولیس چوکی اورپولیس افسران کو ہدایت کی کہ پولیس چوکی میں آنے والے شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے،موثر ناکہ بندی کرکے جرائم کی روک تھام اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں