راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا ایک گودام پر چھاپہ ،ذخیرہ کی گئیچینی کی 1200بوریاں برآمد

چینی کی یہ 50کلو والی بوریاں مارکیٹ کمیٹی کے ریکارڈ میں ظاہر نہیں گئی تھیں

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کی 1200بوریاں برآمد کر لیں چینی کی یہ 50کلو والی بوریاں مارکیٹ کمیٹی کے ریکارڈ میں ظاہر نہیں گئی تھیں اسسٹنٹ کمشنر نے گودام کو سر بمہر کر دیابرآمد کی گئی بوریاں قانون کے مطابق سہولت بازار میں بولی لگا کر بیچی جائیں گی حکومت پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں