راولپنڈی،حضورﷺکا شخصی کردار ہماری ذات کی اصلاح کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے،پیر سرکار جی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) حضورﷺکا شخصی کردار ہماری ذات کی اصلاح کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔ہمیں سرکار دو عالم حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ا ن خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نی22ویں سالانہ 12روزہ آل پاکستان جشن عید میلادالنبیﷺکانفرنس بسلسلہ تحفظ ختمِ نبوة و ناموس رسالتؐکی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیر سرکارجی نے کہا کہ آپﷺ کی رحمت ہماری نجات کی واحد امید ہے۔ ہم حضورﷺ کی عنایات ،احسانات اور شفقت کابدلہ تو نہیں دے سکتے البتہ اپنے گناہوںکی معافی مانگتے ہوئے اپنی عقیدت محبت اور جانثاری کے جذبے کے تحت محسن انسانیتﷺ کے حضور درود وسلام کے تحفے تو بھیج سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں حضورﷺ پر کثرت سے درود بھیجنا چاہیے کیونکہ رسول اکرمؐ رحمت العالمین ہیں آپﷺ پر جتنی زیادہ رحمت نازل ہوگی عالمین یعنی ہم پر بھی اتنی ہی زیادہ رحمت تقسیم ہوگی۔

کانفرنس سے حضرت علامہ مولاناپروفیسر مفتی احمد رضا اعظمی نے اپنے موضوع ً فضائل درود و سلام اور توبہ و استغفار کی اہمیت و فضیلت ً پر خصوصی خطاب کیا اور مہمانِ خصوصی پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، پیر حسین احمد فیضی چشتی،پیر حسان احمد فیضی چشتی، قاری ضیا ء الدین مدنی،علامہ رفاقت علی حقانی، سید خورشید احمد شاہ، قاری اجمل علی قادری،قاری امتیاز علی نقشبندی، عمران حسن قادری، قاری محمد اعظم نورانی و دیگر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اختتام محفل پیرسرکارجی نے ملک پاکستان اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی آستا نہ عا لیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آ با د شریف میںجاری 22 ویںسالانہ عظیم الشان12 روزہ آل پاکستان جشن عیدمیلادالنبی ﷺکانفرنس بسلسلہ تحفظ ختم نبوت ﷺو نا موس رسالتﷺکاچھٹااجتماع آج مورخہ24 اکتوبر بروزہفتہ بعد از نماز مغر ب زیر صدارت حضرت قبلہ پیرسرکارجی منعقدہوگا۔ مہمان خصوصی پیرفقیرمعین شہزادنظامی،پیرحافظ جلیل احمد جبکہ خصوصی خطاب مفتی عبدالحمیدچشتی،مفتی محمدثمرعباس قادری حدیہ نعت محمدفرحان قادری، انجمن ثناء خواںمحمد ودیگرپیش کریںگی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں