کشمیرکاز پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ، بھارت پاکستانی سیاسی جماعتوں کو تقسیم کرنا چاھتا ہے ،مشعال ملک

کرپشن کے خلاف جلسے کرنے اور ووٹ کو عزت دو پر جلسے کرنے والے مسئلہ کشمیر پر فوکس کریں بھارت سے شملہ معاہدہ بعد مزاکرات کے بہت دور دیکھ لئے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے حل کرانا ہوگا، کشمیر ریلی کے بعد شرکاء سے گفتگو

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) کشمیری حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ اورچیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کاز پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ، بھارت پاکستانی سیاسی جماعتوں کو تقسیم کرنا چاھتا ہے ،کرپشن کے خلاف جلسے کرنے اور ووٹ کو عزت دو پر جلسے کرنے والے مسئلہ کشمیر پر فوکس کریں ، بھارت سے شملہ معاہدہ بعد مزاکرات کے بہت دور دیکھ لئے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے حل کرانا ہوگا جمعہ کو اسلام آباد سے راولپنڈی پریس کلب تک نکالی گئی کشمیر ریلی کے بعد شرکاء سے گفتگو کرتے مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر کاز پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت میں ہندو توا اور آر ایس ایس کا راج ہے،کشمیری لیڈر کشتیاں جلا چکے اب آزادی کے سوا کچھ نہیں تمام کشمیری گرفتار قائدین رہا کئے جائیں یاسین ملک تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں ہیں علی گیلانی کی حالت سخت خراب ہے کشمیری حریت پسند قائدین اور قائد اعظم جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں کشمیری آٹھ لاکھ فوج کے گھیرے میں ہیں مقبوضہ کشمیر میلاد پاک پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے کشمیری کسی قسم کی کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے یاسین ملک راولپنڈی میں رہے انہیں راولپنڈی سے دو خوشیاں ملیں ایک مجھ سے شادی اور بیٹی کی پیدائش ہے بیٹی نے چھ سال سے والد کی شکل نہیں دیکھی ریلی میں آزادی کشمیر کے لیے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں