منسٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن راشد حفیظ اور ڈپٹی کمشنر انوارلحق کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ضلع راولپنڈی میں اب تک 13 سہولت بازار فعال کر دیے گئے ہیں اور مزید 4 بازار آئندہ آنے والے دنوں میں لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) منسٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن راشد حفیظ اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر انور جپہ، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ فوڈ اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے منسٹر راشد حفیظ کو ضلع میں لگائے گئے سہولت بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کے ضلع راولپنڈی میں اب تک 13 سہولت بازار فعال کر دیے گئے ہیں اور مزید 4 بازار آئندہ آنے والے دنوں میں لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بازاروں میں انتظامات کے حوالے سے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹ لسٹ کو آویزاں کرنے اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے بارے میں بریف کیا. ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اشیا ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کو متعلقہ مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازاروں میں آٹا اور چینی کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا، انکا کہنا تھا کہ بازاروں میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہی. منسٹر راشد حفیظ نے بازاروں میں عام مارکیٹ سے اشیا خوردونوش کے ریٹس کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلع انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ بازاروں میں حکومتی نرخ پر عملدرآمد کرنے کے لیے متحرک ہے اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں