سی پی اوراولپنڈی کا جو ڈیشری کے امتحانات کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

سینئر ججز سے ملاقات، ججز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے جو ڈیشری کے امتحانات کیلئے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،سینئر ججز سے ملاقات،سینئر ججز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے گورنمنٹ سکول سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے منعقدہ امتحانات کیلئے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،سی پی اوکی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی انتظامات کے لیے سیکورٹی پروگرام جاری کیا،سی پی اومحمد احسن یونس نے سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو چیک کرتے ہوئے ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا،سی پی اونے ایس پی راول اورایس ایچ اوکو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو بار بار چیک اوربریف کریں،ایلیٹ سیکشن اورتھانہ کی موبائل پٹرولنگ امتحانی مرکزکے گردموثر گشت کو یقینی بنائیں اورامتحانی مرکز کے اردگرد ہجوم اکھٹا نہ ہونے دیاجائے،سیکورٹی چیک کرنے کے بعد سی پی اونے وہاں پر موجود سینئر ججز سے ملاقات کی،سینئر ججز نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،سی پی اونے کہاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی سیکورٹی سمیت ججز کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلارہی ہے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں