راولپنڈی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مطلوب کیٹیگری(ای) کی03 اشتہاری مجرمان سمیت 05گرفتار

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مطلوب کیٹیگری(ای) کی03 اشتہاری مجرمان سمیت 05گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(ای)تین اشتہاری مجرمان سید کاشف، سید ندیم اور سید حسین شاہ کو گرفتار کر لیا،مجرمان نے 2019 میں معمولی تلخ کلامی پر عمر فاروق کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ یوسف خان کو زخمی کیا تھا، اشتہاری مجرمان سال 2019 سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس ایچ او امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم توقیر اعوان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ ایس ایچ اوسول لائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم شہری کوقتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں چند ماہ سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں