راولپنڈی،تھانہ مندرہ کے علاقے میں دو نوجوانوں کی نعشیں ملنے کا معاملہ

سی پی اوراولپنڈی کا نوٹس،ایس پی صدرسے رپورٹ طلب

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) تھانہ مندرہ کے علاقے میں دو نوجوانوں کی نعشیں ملنے کا معاملہ، سی پی اوراولپنڈی کا نوٹس،ایس پی صدرسے رپورٹ طلب کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دو نو جوانوں کی نعشیں ملنے پر سی پی اومحمد احسن یونس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرضیاء الدین احمدسے رپورٹ طلب کی اور موقعہ پر پہنچے کی ہدایت کی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی اوگوجرخان اور ایس ایچ اومندرہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ قتل ہونے والے نوجوان سگے بھائی ہیں جن کو فائرنگ کر کے قتل کیاگیاہے، جن کی شناخت محمد علی شان اور محمد نبیل کے نام سے ہوئی، پولیس نے نعشوں کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا،تفتیشی ٹیمیں موقعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے،واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے کہاکہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ملزمان کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں