راولپنڈی، آتش بازی کا سامان فروخت اور آتش بازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 05 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 05 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والی02 ملزمان محمد ارسلان اورکاشف کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ساما ن آتش بازی برآمد کر لیا،ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے ملزم طاہرخان کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے ملزم عمران رشید کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے آتش بازی کاسامان برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی راول کا کہناتھا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں