راولپنڈی،غیر قانونی گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار، مقدمات درج

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان محمد سعید اورماجد علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز، الیکٹرک کانٹا اور ریفلنگ آلات برآمد ہوئے، ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوائیرپورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں