ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو غیر منافع بخش تنظیموں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر انور جپہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب چیئرٹی کمیشن ایکٹ 2018ئ پر عمل درآمد کیلئے این جی اوز اور غیر منافع بخش تنظیموں کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، رجسٹریشن کا عمل آن لائن ہے اور تمام این جی اوز چیرٹی ایکٹ کے تحت اپنی رجسٹریشن جلد مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غیر سرکاری ادارے اور غیر فنافع بخش تنظمیوں کی از سر نو رجسٹریشن کی جا رہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے ایک خصوصی مرکزی رجسٹریشن پورٹل قائم کیا ہے جس میں رجسٹریشن کیلئے تمام معلومات اور کوائف دستیاب ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیموں کو آگاہی مراسلے بھی جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق فلاحی تنظیموں کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات کے مطابق ایسے تمام فلاحی ادارے جو کہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رجسٹرڈ تھے اب ان تمام فلاحی اداروں کو پنجاب چیرٹی ا یکٹ 2018 کے تحت از سر نو رجسٹریشن حاصل کرنا ہو گی، ایسے ادارے جو چیرٹی ایکٹ 2018 کے تحت اپنی رجسٹریشن نہیں کروا سکیں گے ان کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا اور ان کی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال یا انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن بھی منسوخ تصور کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں