ْ اسلامی فلاحی ریاست کا قیام سیرت رسول پاکﷺ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے‘محمد نثار خان

اہل وطن فروعی معاملات پر الجھنے سے گریز و قومی مفادات پر اتحاد کا طرز عمل اپنائیں‘ قائد خاکسار تحریک پاکستان

اتوار 25 اکتوبر 2020 13:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) خا کسار تحریک پاکستان کے قائد محمد نثار خان نے کہا ہے کہ اہل ایمان ماہ ربیع الا ول میں رسول پاک حضرت محمد ﷺ سے اظہار محبت و عقیدت سے متعلق تقریبات منعقد کرنے کے موقع پر دین اسلام پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ رحمت العالمین کی سیرت کی روشنی میں اپنی زندگیاں استوار کرنے نیز استحکام وطن کے لیے اپنی توانایاں کام میں لانے کا بھی عہد کریں-انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری و فرض ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیںجو فرقہ واریت ، فروعی معاملات و مختلف تعصبات پھیلا کر ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں-وہ ربیع الاول و حا لات حاضرہ کے حوالے سے راولپنڈی میں منعقدہ خاکساروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھی- - اس موقع پر سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صد یقی، آغا جاوید صدیقی،ثناء اللہ اختر ، پذیر احمد،عامر حفیظ ،اخترقریشی، مسعود احمد کیانی،قاضی قدوس، منیرالدین بھٹی،دانش صد یقی رضوان سلیم ،عامر میر ،شہید بھٹی ، احتشام الحق اورخاکساروں کے معاونین کی بڑی تعداد موجود تھی-نثار خان نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک نعمت سے کم نہیں تھا اور ایک نظریہ کے تحت ا سکے حصول کے لیے جدوجہد کی گئی تھی کہ یہاں اسلامی نظام حکومت رائج کیا جائے گا جو ایک طویل مدت سے مسلمانوں کی تمنا و آرزو تھی -انہوں نے کہا کہ مذکورہ آرزو کو پورا کرنے کی ذمہ داری ہر شہری پر ہے جس سے عہدہ برآء ہونے کاے واحد راستہ سیرت رسو ل پاکﷺ پر خلوص دل سے عمل کرناہے اور یہی واحد طرز ز عمل یہ ہے کہ ہم مملکت پاکستان میں ایک اسلامی فلاحی نظام حکومت کے قیام کے مقصد میں کا میاب ہو سکتے ہیں- انہوں نے مذید کہا کہ مذکورہ مقصد کے حصول سے قبل لازم ہے کہ اہل وطن فروعی معاملات پر الجھنے سے گر یز کریںاور قومی مفادات پر اتحاد عمل کا طرز عمل اپنایا جائے -نثار خان نے ملک کے با شعور افراد پر زور دیا کہ وہ قوم میںمثبت سوچ کو اجاگر کرنے و قومی اتحاد پر زور دیں تاکہ ملک کو درپیش قدرتی آفات و معاشی چیلنجوںکا کامیابی سے سامنا کیا جا سکے -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں