سکستھ روڈ چوک پر ٹریفک جام معمول بن جانے سے شہری پریشان

نواز شریف پارک کے سامنے یو ٹرن بنا کر اس مسئلہ کو حل کیا جائے‘ثناء اللہ اختر

اتوار 25 اکتوبر 2020 13:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ مری روڈ پر سکستھ چوک میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبائو و ہم وقت جام رہنے سے شہریوں کو آمدورفت سے متعلق سخت پریشانیوں کے خاتمہ کے لیے نوازشریف پارک کے سامنے یو ٹرن بنایا جائے - انہوں نے کہا کہ مذکورہ چوک پر ٹریفک جام کا سبب یہ ہے کہ یہ چوک نہ صرف اسلام باد وصدر بلکہ سید پور روڈ و ذھوک پراچہ کی طرف ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ فیض آباد سے آنے و ڈبل روڈ کو جانے والی گاڑیاں بھی یہیں سے مڑتی ہیں - علاوہ ازیں رش کے اوقات میں بیریر لگا کر مذکورہ چوک کو چاندنی چوک سے آنے والی ٹر یفک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے - انہوں نے مری روٹ پر یو ٹرن کی تعمیر کا مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس کے موقع پر کیا جس میں رائو فہیم ممتاز، نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل شریک تھے - انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مذکورہ چوک کے ارفد گرد کمرشل پلازوں کے انڈرگرائوڈ پارکنگ لاٹ کو بھی خالی کرا ئے جن کا غیر قانونی طور پر کمرشل استعمال سے شہری چوک کے اطراف میں سڑکوں پر پارکنگ کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹوں کا سبب ہیں -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں