وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں باعث فخر بنے گا، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری

کوشش ہے قیام پاکستان کے مقاصد حاصل ہوں، انتہائی کم مالی وسائل کے باوجود پاکستان نے کورونا وباء پر قابو پایا،تقریب سے خطاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 15:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں باعث فخر بنے گا، کوشش ہے قیام پاکستان کے مقاصد حاصل ہوں، انتہائی کم مالی وسائل کے باوجود پاکستان نے کورونا وباء پر قابو پایا۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ کورونا لہر میں تیزی کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خدمات انجام دینے والوں کیلئے تعریفی اسناد تقسیم ان افراد کی صلاحیتوں.کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ کورونا کے عروج میں شھادت پانے والے عظیم انسان تھے۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے، کوشش ہے قیام پاکستان کے مقاصد حاصل ہوں، انتہائی کم مالی وسائل کے باوجود پاکستان نے کورونا وباء پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ترقی پزیر ممالک میں تو کورونا وباء کے عروج پر سٹورز تک بھی لوٹے گئے جبکہ بڑے ممالک میں علاج کی سہولتیں بھی کم رہیں اللہ کا شکر ہے کہ غربت کے باوجود کورونا وباء میں ہم نے قوم کی ہرممکن خدمت کی جبکہ دنیا کی پیشن گوئی تھی پاکستان میں تقریباً 80 ہزار لوگ کورونا سے مریں گے مگر اللہ پاک نے خاص کرم کیا۔

احساس پروگرام سے مستحقین میں اربوں روپے تقسیم کئے گئے کورونا بحران کے باعث پاکستان میں ایک چھوٹی سی دکان بھی نہیں لوٹی گئی،وزیر اعظم کے ویڑن سے کورونا پر قابو پایا آج پوری دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے،اسلام کے قلعہ پاکستان کی حفاظت اور اس میں انصاف کا معاشرہ قائم کریں گے،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں باعث فخر بنے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں