م*راولپنڈی، رتہ امرال پولیس اور نصیر آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

- منشیات فروش اور اشتہاری مجرم گرفتار،سرچ آپریشنز ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی کیے گئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:00

ن*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) رتہ امرال پولیس اور نصیر آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز کے دوران منشیات فروش اور کیٹیگری(بی)کا اشتہاری مجرم گرفتار،سرچ آپریشنز ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال کی زیر نگرانی ڈھوک منگٹال اور اسکے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا جبکہ ایس ایچ او نصیر آباد کی زیر نگرانی ڈھوک مستقیم اور گردونواح میں سرچ آپریش کیا گیا، سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دورا ن تھانہ رتہ امرال پولیس نے منشیات فروش محمد عرفان کوجبکہ تھانہ نصیرآباد پولیس نے کیٹیگری(بی) کے اشتہاری مجرم فیاض کو گرفتار کیا،منشیات فروش کے قبضہ سے 200گرام چرس برآمد ہوئی،جبکہ کیٹیگری(بی)کااشتہاری مجرم چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں سال2019سے نصیر آباد پولیس کو مطلوب تھا،سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر230گھروں،98کرایہ داروں ،اُن کے کرایہ داری کے کوائف اور527افراد کو چیک کیا گیا،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں