راولپنڈی ،کشمیر کمیونٹی فورم کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) کشمیر کمیونٹی فورم کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔شرکاء پاک فوج زندہ باد، آئی ایس آئی زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج زندہ باد ریلی کے شرکاء راولپنڈی پریس کلب کے باہر فوج مخالف عناصر کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ شرکاء نے کہاکہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج اور آئی ایس آئی کی کردار کشی ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے،پاک فوج وطن اور قوم کی محافظ ہے، ملک دشمن ایجنڈا ناکام بنادیں گے،قوم اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو پہچانے اور ایسے تمام عناصر کو سختی سے رد کردے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں