راولپنڈی ،دو گے بھائیوں کو قتل کرنے والامرکزی ملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار

آلہ قتل اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے مزید تفتیش شروع

منگل 27 اکتوبر 2020 21:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) تھانہ مندرہ کے علاقے میں کام کے بہانے بلا کر غیرت کے شبہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے دو گے بھائیوں کو قتل کرنے والامرکزی ملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، آلہ قتل اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ مندرہ پولیس کو دو دن قبل گکھڑی پھاٹک کے قریب سے دو نواجوں کی نعشیں ملیں جن کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پ پہنچا دیا، نعشوں کو محمد وحید ولد منظور حسین نے پہچان لیا دونوں اس کے لخت جگر تھے محمد وحید نے پولیس کو درخواست دی کہ میرے دونوں بیٹوں محمد نبیل اورمحمد علی ذیشان کو سہیل امجد نے گھر کال کرکے بلایا کہ ڈیرے پر کام ہے جنہوں نے ٹال دیا لیکن تھوڑی دیر بعد سہیل امجد اور غلام عباس میرے گھر آگئے اور دونوں بھائیوں کو ساتھ لئے گئے جب رات گئے واپس نہ آئے تو میرا خیال تھا کہ زیادہ کا ہو گا اس لئے نہیں آئے اور اب مجھے اطلاع ملی کہ ان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ہے، پولیس نے درخواست وصول کرکے مقدمہ درج کرلیا دونوجوانوں کی نعشیں ملنے پر واقعہ کاسی پی اومحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کو ملزما ن کی گرفتاری کاٹاسک دیا،ایس پی صدرکی زیرنگرانی اے ایس پی گوجرخان حنا نیک بخت ، ایس ایچ اومندرہ، ایچ آئی یو کے تفتیشی آفیسر جمال ودیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے دہرے قتل کے مقدمہ کے مرکزی ملزم سہیل امجد کو 72گھنٹوں میں سراگ لگا کر گرفتارکرلیا، ملزم کو شک تھا کہ ان دونوں بھائیوں کے اس کے گھر واللوں کے ساتھ تعلقات ہیں اس رنجش پر اس نے اپنے دیگر ساتھی سے مل کر دونوں بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،ایس پی صدرنے بتایاکہ گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے ساتھی ملزم غلام عباس کے ہمراہ دوسگے بھائیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا آلہ قتل کی برآمد گی اورساتھی ملزم کی گرفتاری تفتیش جاری ہے،سی پی اومحمد احسن یونس نے قتل جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر،اے ایس پی گوجرخان،ایس ایچ اومندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہے،ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں