پنجاب آرٹس کونسل: جدو جہد آزادی کشمیر پر مبنی اصلاحی ڈرامہ جلتی وادی پیش

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) پنجاب آرٹس کونسل اور راولپنڈی اسلام آباد اسٹیج آرٹسٹ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے جدو جہد آزادی کشمیر پر مبنی اصلاحی ڈرامہ جلتی وادی پیش کیاگیا،ڈرامے کو سید سلیم آفندی نے تحریر کیا تھاجبکہ ہدایات سپنا ہ نے دیںتھیں، ڈرامے کے دیگر کرداروں میں وحید منہاس،جھلک علی،لیاقت شاہ،سلیم آفندی ،سپناہ شاہ،انجم عباسی،راجہ ستار،احسان قریشی،طاہر شیرازی اور ارشد خان شامل تھے،مہمان خصوصی کشمیری رہنما مشعال ملک تھیں، جنہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پرظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے،قابض بھارت نے بھارتیوں کو وادی میں زمین خریدنے کی اجازت دی ہے جو دراصل کشمیریوں کو وادی میں اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے،نوے لاکھ کشمیری پندرہ ماہ سے کرفیو میں ہیں،ہزاروں کشمیری نوجوان کو ٹارچر کیا جا رہاہے،اقوام عالم اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصوبے رائے کا حق دلائے،ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جلد ہی غاصب و قابض بھارت سے آزادی حاصل کرلیں گے، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دنیا کے دیگر بڑے ممالک مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر دنیا کب تک خاموش رہے گئی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں