جلوس عیدمیلادالنبی ﷺ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹری اطلاعات محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ جلوس عیدمیلادالنبی ﷺ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں افتتاحی تقریب میلاد چوک چونگی نمبر 22 پر منعقد ہوگی ۔مرکز سے منسلک تمام میلاد کمیٹیاں وقت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اجتماع گاہ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

چونکہ جمعتہ المبارک کا مبارک دن ہے اس میں باوضو ہوکر ذکر مصطفی ﷺ درود پاک ، اور گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے جلوس میں شامل رہیں ،غیر شرعی حرکات سے بچا جائے ،میلاد کمیٹیاں اپنے جلوس کے ہمراہ سٹیج پر پہنچتے ہی اپنے مائک بند کردیں اور سٹیج کے سائونڈ پر اکتفا کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کریں ، عامر صدیقی نے کہا کہ اجتماع میں بروقت پہنچیں تاکہ بروقت ہی جلوس کا آغاز ہوسکیں ، جلوس میں نہ صرف مرکزی جلوس کا حصہ رہیں بلکہ اس میں فاصلہ بھی نہ پڑنے دیں اور جلوس کو جوڑیں رکھیں تاکہ جلوس کا حسن برقرار رکھیں ، جلوس کا آغاز چونگی نمبر 22 سے چوہدری اقبال روڈ ( ٹینچ بھاٹہ ) آخری سٹاپ ، ڈھوک سیداں چوک ، ڈھوک سیداں روڈ ، کلمہ چوک ، بابا گوہر علی شاہ ، فیصل کالونی موڑ ، چونگی نمبر 22 سے چوہدری خان محمد روڈ ( آدڑہ ) خٹک چوک ، آرسی بی آفس چوک ، مال روڈ ، محفوظ روڈ ، حیدر روڈ ، بینک روڈ (کیپیٹل سینیما ) پولیس سٹیشن روڈ ، کوئلہ سنٹر ، نشتر سٹریٹ ، آدم جی روڈ ، احاطہ مٹھوخان ، مولوی محمد حسین سٹریٹ ، کباڑی بازار پر اختتامی دعا ہوگی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں