کمشنر راولپنڈی کی عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر غریبوں کیلئے خصوصی طعام کے انتظام کی ہدایت

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود نے راولپنڈ ی ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اضلاع میں میلادلنبی کے موقع پر پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لئے خصوصی طعام کا انتظام کریں۔ انہوں نے کہاکہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران پناہ گاہوں کا دورہ بھی کریں اور وہاں مقیم بے سہارا افراد کے ساتھ وقت گزاریں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ میں دیں۔ کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے کہاکہ سردموسم کی مناسبت سے پناہ گاہوں میں گرم بستروں کی فراہمی اور سردی سے بچاؤ کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی افسران اپنے علاقوں میں موجود پناہ گاہوں کا معائنہ کریں، روزانہ کے مینو، کھانے کے معیار،فراہمی کردہ سہولیات اور تعینات عملہ کے رویہ کا ذاتی طور پر جائزہ لیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں