وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 3 لاکھ بوریوں کی فراہمی جاری

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت گندم کی ترقی دادہ اقسام کے بیج کی 3 لاکھ بوریاں پنجاب کے رجسٹرڈ کاشتکاروں کوسبسڈی پر فراہم کر رہا ہے،اس ضمن میں کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی گندم کی منظور شدہ اقسام اکبر 19، اناج,17-اجالا16-، مرکز19، فخر بھکر، غا زی19، بورلاگ16، پاکستان13، زنکول16، گولڈ16، بھکرسٹار، فتح جنگ16، احسان16اور بارانی 17پر سبسڈی دی جا رہی ہے ۔

منتخب اقسام کے زیادہ سے زیادہ پانچ تھیلوں پر ایک کاشتکار کو سبسڈی فراہم کی جائے گی، محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کیلئے گندم کی منتخب اقسام کا تصدیق شدہ بیج اور پھپھوند کُش زہرکے 100 گرام ساشہ پر12 سو روپے فی بیگ سبسڈی کی بذریعہ واؤچر فراہمی جاری ہے جو بیج کے تھیلوں میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار سبسڈی کے حصول کے لئیپنجاب سیڈ کارپوریشن ، جالندرر سیڈ کارپوریشن ، بابا فرید سیڈ کارپوریشن ، پاک کرشمہ ایگری سیڈ کارپوریشن ، چشمہ سیڈ کارپوریشن ، اوگاس سیڈ کارپوریشن کے ڈیلز سے سبسڈی کے بیج والے تھیلے خریدیں ۔

سبسڈی واؤچر سے رقم حاصل کرنے کیلئے کاشتکار اپنے موبائل سے واوچر میں موجود خفیہ نمبر کے بعد خالی جگہ اور پھر شناختی کارڈ نمبر لکھ کر8070 پربھیجیں۔خفیہ کوڈ8070 پر بھجنے سے پہلے یہ تصدیق کرلیں کہ درج کردہ کوڈکے تمام ہندسے اور حروف مکمل ہوں اور شناختی کارڈ کے ہندسوں میں کوئی خالی جگہ نہ ہو۔ایسے کاشتکار جنہوں نے اپنا موبائل نمبر دوسرے نیٹ ورک پر منتقل کیا ہو ان سے گذارش ہے کہ 8070 پر مسیج بھیجنے کیلئے بغیر منتقل شدہ نمبر استعمال کریں اور مسیج بھیجنے سے قبل بیلنس کی تصدیق کر لیں۔

غیر رجسٹرڈ کاشتکار اپنی متعلقہ تحصیل میں زراعت( توسیع)یا ضلعی زراعت توسیع کے دفاتر سے مفت رجسٹریشن کروائیںترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت قومی سطح پرگندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئی12 ارب54 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میںموجودہ مالی سال80 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کے بیج اور دیگر زرعی مداخل کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں ۔اس منصوبے سے صوبہ میںگندم کی اوسط پیداوار میں7 من فی ایکڑ کا اضافہ ہوگا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں