راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق اور سنٹرل سیکرٹری گوڈ گورننس شاہد یوسف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی، سہولت بازاروں کے انتظامات اور فلور ملز کی انسپکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق اور سنٹرل سیکرٹری گوڈ گورننس شاہد یوسف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماہم آصف ملک، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ سیکرٹری گوڈ گورننس اور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی، سہولت بازاروں کے انتظامات اور فلور ملز کی انسپکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔حکومتن پنجاب کی ہدایات کے مطابق آٹے، فروٹ، سبزی اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی مربوط نظام وضع کیا جا رہا ہے جس کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز، آٹان ڈیلرز، سبزی منڈی پرائس فکسیشن اورن بازار چیکنگن پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

(جاری ہے)

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات بھی جاری کیں کہ مارکیٹ چیکنگ پر پوری توجہ مرکوز کی جائین اور زخیرہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بار بار خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے اور ان کو جیل بھی بھجوایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ سیکرٹری گوڈ گورننس روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ مارکیٹس کا دودہ کریں گے۔

اس کے علاؤہ ٹائیگر فورس کے جوان بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندھی کریں گے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت نے ایک QeematPunjabApp کو بھی متعارف کرایا ہے جہاں صارفین ٹیلیفون یا میل کے ذریعہ شکایات درج کرسکتے ہیں۔ انتظامیہ کو ہر شکایت کا جواب دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں