راولپنڈی، سرکلر روڈ کے تاجروں کا فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں گستاخی کو ترقی دینے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) سرکلر روڈ کے تاجروںنے ایم اے ہارون شیخ کی قیادت میں فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں گستاخی کو ترقی دینے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت رسول کی خاطر جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے گستاخوں کی یہ بھول ہے اس دنیا میں کوئی مسلمان انہیں ایسی حرکت کرنے دے گا ہم حرمت رسول پر اپنی جان بھی نچھاور کر دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فراسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کریں ہم رسول اللہﷺ کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں اس پر ملک کا ہر فرد مر مٹنے کو تیار ہے احتجاجی مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر احتجاجی نعرے درج تھے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر کا پتلا جلایا گیا اور مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول کو پھانسی دو ااور فرانسیسی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے حکومت پاکستان فراسیسی صدر کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں