راولپنڈی،آر پی او عمران احمرکی زیر صدارت بسلسلہ سیکورٹی انتظامات جشن عید میلاد النبیؐخصوصی ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد

ڈی پی اوز اٹک،چکوال ، جہلم سمیت تینوں اضلاع کے ایس ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی عیدمیلادالنبیؐ کی جلوس اور محافل کے سیکورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں

جمعرات اکتوبر 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرکی زیر صدارت ریجنل دفتر میں بسلسلہ سیکورٹی انتظامات جشن عید میلاد النبیؐخصوصی ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی اوز اٹک،چکوال ، جہلم سمیت تینوں اضلاع کے ایس ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،کانفرنس میں عیدمیلادالنبیؐ کی جلوس اور محافل کے سیکورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے سیکورٹی انتظامات جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے خصوصی ہدایات کے لیے ریجنل دفتر راولپنڈی میں ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میںڈی پی او چکوال محمد بن اشرف ،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی ،ڈی پی اوجہلم شاکر حسین داوڑ اور تینوں اضلاع کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

آر پی او راولپنڈی نے تینوں اضلاع کی جانب سے عیدمیلاد النبیؐ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد شرکاء میٹنگ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ آر پی او راولپنڈی نے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح محرم الحرام کیدوران سیکورٹی انتظامات کیے گئے اسی طرح اس موقع پر بھی بہترین سیکورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تمام فورس کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل افسران اچھی طرح ڈیوٹی کی حساسیت کے اعتبار سے بریف کریں۔ ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و اہلکار فیس ماسک کو ہر صورت پہنیں اور کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر ملحوظ خاطر رکھیں۔تمام جلوس اور محافل کے انعقاد ہونے والی جگہوں کے اردگرد مشکوک اشیاء اور افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔جلوس اور محافل کے لیے مخصوص مقامات کے اردگرد علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کو ہرصورت یقینی بنائیں اور کرایہ داروں کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کریں۔

ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو ٹرانسپورٹ اور انکے کھانے کا بندوبست بھی یقینی بنایا جائے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقہ میں تعینات نفری کووقتاً فوقتاًچیک اور بریف کریں۔ آر پی او نے مزید کہا کہ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاکر سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔دریں اثناء عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی زیر صدارت سی پی او آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس ، ایس ایس پی آپریشزشعیب محمود، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر ،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور سپیشل برانچ کے سٹاف نے شرکت کی،جبکہ کچھ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے ویڈیو لنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، آرپی او راولپنڈی عمران احمر نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی ؐ کے موقعہ پر محرم الحرام اور صفر المظفرکی طرح عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سوئپنگ کی جائے، جلوس کی سیکورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی کو مزید موثر بنایا جائے،جلوس ڈیوٹی کے لیے مامور کیے گئے افسران کو ڈیوٹی پوائنٹ پر جانے سے قبل بریف کیا جائے اور ڈیوٹی کے دوران بھی وقتاً فوقتاً ڈیوٹی کو چیک اور بریف کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے،ڈیوٹی پر مامور افسران ماسک کا استعمال اور محکمانہ کارڈآویزاں کریں گے،فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،عیدمیلاد النبیؐ کے موقعہ پر دیگر اضلاع سے آنے والے نفری کو سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے،عیدمیلاد النبیؐ کے موقعہ پر سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کی ویلفیئر کا خیال رکھتے ہوئے ڈیوٹی پوائنٹ پر کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments