کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کو گلوبل ایکٹیو سٹیز راولپنڈی پراجیکٹ میں کام کرنے پر تعریفی اسناد دیں

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کو گلوبل ایکٹیو سٹیز راولپنڈی پراجیکٹ میں کام کرنے پر تعریفی اسناد دیں ۔اس موقع پر پراجیکٹ ایڈوائزر ادا جعفری بھی موجودتھیں۔ زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے پراجیکٹ میں تین ماہ کے لئے کام کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر راولپنڈ ی نے کہا کہ انتظامی امور کو سمجھنا اور اپنی صلاحیتیو ںکو عوامی خدمت کے لئے استعمال کرنا ہی وہ اصول ہیں جن کے تحت پبلک سرونٹس کو اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے چاہیں۔

انہوں نے کہاکہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں ایمانداری اور محنت وہ اصو ل ہیں جو پوری سروس کے دوران ہر سرکاری اہلکار اور آفیسر کے پیش نظر رہنے چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے بدلتے تقاضوں کے ساتھ اپنی صلاحتوں میں اضافہ کریں اور جدید رحجانات سے آگاہی حاصل کریں تاکہ اپنی ذمہ داریاں بھر پور انداز میں سرانجام دی جا سکیں۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز میں تیمور علی، حارث نیازی اور اسامہ دستگیر شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں