راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،گاڑی ٹمپرنگ میں ملوث 02ملزمان گرفتار،چوری شدہ گاڑی سمیت لاکھوں روپے مالیت کی02گاڑیاں برآمد

جمعرات اکتوبر 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی ٹمپرنگ میں ملوث 02ملزمان گرفتار،چوری شدہ گاڑی سمیت لاکھوں روپے مالیت کی02گاڑیاں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ان کے مال مسروقہ کی برآمد گی کے لیے شب وروز کوشاں ہے ،تھانہ نیوٹائون پولیس نے سال2019میں سید پور روڈ سے چوری ہونے والی GLIکا ر برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی ، گاڑی چوری کا مقدمہ ڈاکٹرمحمد طارق کی درخواست پر درج کیاگیاتھا،جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے انجن و چیسسزنمبر کی ٹمپرنگ میں ملوث دوملزمان گوہر علی اورمحمد طارق کو گرفتارکرلیا ،تھانہ سٹی پولیس نے ناکہ بندی کہ دوران گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزم گاڑی چھوڑ کر گلیوں میں فرار ہوئے ،پولیس پارٹی نے تعاقب کر تے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا،گاڑی لیبارٹری کروانے پر گاڑی ٹمپرڈ پائی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،راولپنڈی پولیس اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شب وروز کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments