اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ بلدیات کے تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر و سروسز ندیم فیروز کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:35

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ بلدیات کے تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر و سروسز ندیم فیروز کو گرفتار کرلیا
ؒراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ بلدیات کے تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر و سروسز ندیم فیروز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی زیر نگرانی ٹیم نے چھاپہ مارا،ملزم ندیم فیروز نے سب انجینئر ریاض اور ٹھیکیدار انتصار کے ساتھ ملکر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔سب انجینئر ریاض اور ٹھیکیدار انتصار کیخلاف بھی مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق ملزمان نے سرکاری خزانیکو پندرہ لاکھ روپے سے زائد نقصان پہچایا، ملزمان نے بلال ٹاؤن جہلم میں سڑک اور نالہ کی تعمیر و مرمت میں کرپشن کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں