رواں ہفتے نیسپاک ،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے روٹ کا دورہ کریں گے ،کمشنر راولپنڈی

دورے میں پورے منصوبہ کے ڈیزائن، حاصل کی جانیوالی زمین ،تمام تکنیکی پہلوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا،کیپٹن (ر) محمد محمود

پیر 23 نومبر 2020 17:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ اسی ہفتہ کے دوران نیسپاک اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے پورے روٹ کا دورہ کریں گے جو کہ دودنوں پر مشتمل ہو گا جس میں پورے منصوبہ کے ڈیزائن، حاصل کی جانیوالی زمین اور تمام تکنیکی پہلوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار رنگ روڈ منصوبہ میں ذاتی طور پر دلچسپی رکھتے ہیں اور منصوبہ پر ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ ہوتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ وار اجلاس میں کیں جس میں رنگ روڈ منصوبہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیسپاک کے افسران، ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ نازیہ پروین سندھن اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ میں آنیوالی تمام قبروں اور مزارات کے تقدس کا مکمل خیال رکھا جائیگا اور اگر کسی بھی روٹ کوئی قبر یا مزار آئیں گے تو اس کا کوئی انجینئرنگ حل تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے بڈنگ کے عمل کے کاغذات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور قانونی ماہرین ان کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے آر ڈی اے کے افسران کو ہدایت کی کہ رنگ روڈ کے پیکج ٹو اور تھری کے حوالے سے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے تکینکی مشاورت کریں اور اس حوالے سے تمام معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو رنگ روڈ کی لاگت کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اہم فیصلے بھی کئے گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں