چاندنی چوک ٹریفک چوکی میں شان رحمت العالمینﷺ کے لیے محفل میلاد

مسلمانوں کو اپنی زندگی قرآن و حدیث کے مطابق گزانی چاہیے،انسپکٹر عبدالشکور

پیر 23 نومبر 2020 17:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن اطہر اور ٹریفک وارڈن کاشف صابری کی طرف سے چاندنی چوک ٹریفک چوکی میں شان رحمت العالمینﷺکے لیے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔انسپکٹر عبدالشکور اور انسپکٹر ہمایوں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ ٹریفک وارڈن اطہر، ٹریفک وارڈن راحیل،ٹریفک وارڈن عبدالباسط اور ٹریفک اسسٹنٹ ارسلان ازرم نے رحمت العالمین ؐکی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

(جاری ہے)

درود شریف کے خوبصورت ورد نے محفل میں سماں باندھ دیا۔اس موقع پر انسپکٹر عبدالشکور کا کہنا تھا کہ حضورﷺکی بعثت سے ظلمات او ر تاریکی کے اندھیرے چھٹ گئے آپ ؐنے علم و عمل سے معاشرتی تربیت کا جو عظیم کارنامہ سر انجام دیا وہ تا قیامت نا صرف مسلمانوںبلکہ غیر مسلموں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ سے محبت مسلمانوں کے خون میں ہے ۔مسلمانوں کو اپنی زندگی قرآن و حدیث کے مطابق گزارنی چاہیے تا کہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں