علامہ خادم رضوی سچے عاشق رسول تھے ،صاحبزادہ مقصود صابری

پیر 23 نومبر 2020 17:44

راولپنڈی۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23نومبر2020ء) :معروف عالم دین صاحبزادہ مقصود احمد صابری نے کہاہے کہ شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی  سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے ، علامہ کے نماز جنازہ میں فقید المثال تعداد میں عشاق کی شرکت نے غازی علم دین شہید کی یاد تازہ کردی ۔

(جاری ہے)

تدریسی نشست کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مقصوداحمدصابری نے کہاکہ شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی   ناموس رسالت اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےلئے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار تحریک کے باہمت قائد تھے جنہوں نے قوم کو شعور اور نیا ولولہ عطا کیا ۔

انہیں نبی پاک صلی اللہ وآلہ وسلم کی محبت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تھا۔وہ ایسا قائد جو بہترین مدرس ،استاد ،علوم و فنون کا ماہر ،خطیب ،خود دار ،،نباض ،دیانتدار، پر عزم اور جس سے باطل بھی خوفزدہ صدیوں بعد پیدا ھوتا ھے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں