سی پی او محمدا حسن یونس کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد

مذہبی جماعت کی ریلی میں ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس افسران کو علاج ومعالجہ کیلئے رقم کی فراہمی سی پی او نے زخمی پولیس افسران کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے اور اُن کی صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی

پیر 23 نومبر 2020 23:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سی پی او محمدا حسن یونس کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تقریب کا انعقادکیاگیا،تقریب میں مذہبی جماعت کی ریلی میں ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران کو علاج ومعالجہ کے لیے رقم کی فراہمی،سی پی او نے زخمی پولیس افسران کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے اور اُن کی صحت یابی کے لیے دُعا بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میںسٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے مذہبی جماعت کی ریلی میں ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والی50 پولیس افسران کو علاج ومعالجہ کے لیے رقم فراہم کی،اس موقعہ پر سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کو مقدم جانتے ہوئے اپنی جان کی پروا نہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دی،سی پی او نے کہا کہ ہمت اور بہادری سے ڈیوٹی ادا کرنے پر افسران وا ہلکار داد و تحسین کے مستحق ہیں،سی پی او نے زخمی ہونے والے پولیس افسران سے فرداً فرداً اُن کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ آپ افسران اپنی مرضی سے اپنا علاج و معالجہ کروائیں ، علاج و معالجہ کے لیے مالی امداد اور ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے فورس ہر قدم پرمجھے اپنے ساتھ پائے گی،اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ،سی پی او نے زخمی پولیس افسران کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے اور اُن کی صحت یابی کے لیے دُعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں