ہسپتالوں میں ڈاکٹرواسٹاف سیکورٹی بل فوری منظور کیا جائے، وائی ڈ اے بے نظیر ہسپتال کے صدر کا مطالبہ

تین ماہ کی بجائے کم ازکم ایک سال کا کنٹریکٹ کیا جائے ،آر آئی یو کو مکمل کوڈ 19 ہسپتال قرار دیا جائے، او پی ڈی او فوری بند کیا جائے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2020 14:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وائی ڈی اے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے صدر ڈاکٹر حافظ محمد بلال ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر نصیر نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرواسٹاف سیکورٹی بل فوری منظور کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فرانسیسی خاکوں کے خلاف شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے دل رنجیدہ ہیں ، حکومت فرا نسیسی سفیر کو ملک سے واپس بھجوائے ۔

انہوںنے کہاکہ معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہونے کہاکہ کوڈ 19 کی پہلی لہر کے مقابلے میں دوسری لہر خطرناک ہے ،حکومت اس لحاظ سے خاموش ہے پنجاب حکومت کے غیر ذمہ دارانہ کے رویہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں،صوبائی وزیر یاسمین راشد ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور اسٹاف پر رحم کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ الائیڈ ہاسپٹل میں ڈاکٹر نرسز اور پیرامیڈیکس کی کمی ہے ، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہاسپٹلز میں 120 میڈیکل افسران 36 سینئر میڈیکل.افسران 320 سینئر رجسٹرار کی کمی ہے ،آر آئی یو کو پہلی لہر میں کوڈ 19 کے لئے مختص کیا تھا اور یہاں ڈاکٹر نرسز کنٹریکٹ پر تھے ۔

انہوںنے کہاکہ اگست میں ختم ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ابھی تک تنخواہیں نہیں مل سکی ،الائیڈ ہاسپٹلز میں ڈیمانڈ کے باوجود سہولیات کی کمی ہے ،آر آئی یو میں مین پاور نہیں وہاں مریض خوارہورہے ہیں ،آکسیجن کی کمی کے باعث مریضوں کو شفٹ کرنا پڑا ،حکومت نے مستقل.بنیادوں پر ایم ایس تعینات نہیں کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ تین ماہ کی بجائے کم ازکم ایک سال کا کنٹریکٹ کیا جائے ،آر آئی یو کو مکمل کوڈ 19 ہسپتال قرار دیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ ابھی تک کووڈ میں کام کرنیوالی نرسز کو تنخواہیں نہیں مل سکی ،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں امراض قلب کا شعبہ کوؤڈ کی وجہ سے بند ہے ،دیگر شعبے کے ڈاکٹر بھی متاثر ہونے سے قر نطینہ میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اوپی ڈی کو فوری بند کیا جائے کہیں ایسا تو نہیں کہ او پی ڈی سے ہی کوڈ 19 پھیل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس ونرسز کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا ،سندھ حکومت تو رسک الا ؤنس دے چکی مگر پنجاب میں نہیں ،سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے کہ کورونا میں فرائض سرانجام دینے والے میڈیکل عملے کو رسک الاؤنس دیا جائے ،حکومت پنجاب ان احکامات کی خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وائی ڈی اے ڈیمانڈ کرتی ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرواسٹاف سیکورٹی بل فوری منظور کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں