راول ڈویژن پولیس کا کریک ڈائون ،کیٹیگری(بی)کی3اشتہاری مجرمان گرفتار

منگل 24 نومبر 2020 18:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) راول ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کی3اشتہاری مجرمان گرفتارکر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا وپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم محمد اقبال کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ او نیو ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم عقیل حیدر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے نیو ٹائون پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم شفاقت اللہ کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چوری کے مقدمہ میں سال 2019سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں