حکومت پی ڈی ایم کامیاب جلسوں سے بوکھلا ہٹ کاشکار ہوچکی ہے ،الحاج خالد بٹ

کورونا کی آڑمیں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے جلسوں پرپابندیاں لگائی جارہی ہے، رہنماء (ن) لیگ راولپنڈی

بدھ 25 نومبر 2020 17:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے بوکھلا ہٹ کاشکار ہوچکی ہے ،کورونا کی آڑمیں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے جلسوں پرپابندیاں لگائی جارہی ہے،حکومت کوچاہیے احتیاطی تدابیر کیساتھ جلسوں کی اجازت دینی چاہیے ،میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف کی والدہ کی وفات پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے میاں برادران سے اظہار تعزیت کرتے ہیں حکومت کو چاہیے فوری طور پر شہبازشریف،حمزہ شہبازکو پیرول پر رہا کردے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گلستان کالونی میں معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ،پورا پاکستان میاں برادران سے تعزیت کااظہارکررہا ہے حکومت فوری طور پر سیرن لیگی قیادت کو پیرول پر رہا کرئے تاکہ وہ مرحومہ کی آخری رسومات میں بھرپورطریقے سے شرکت کرسکیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں