18سالہ لڑکی کے اغواء اورزیادتی میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

بدھ 25 نومبر 2020 18:56

راولپنڈی۔25نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25نومبر2020ء) :تھانہ آر اے بازار پولیس نے 18 سالہ لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، لڑکی کے اغواء کامقدمہ مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اوربچوں کے اغواء،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیو ں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ آراے بازار پولیس کو مغویہ کی والدہ ساجد ہ نے درخواست دی کہ راشد علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی کو اغواء کیا، جس پر تھانہ آراے بازار میں مقدمہ درج کیاگیا،سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او آر اے بازار اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم راشد علی اور اسکے ساتھی ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس مکمل کروالیا گیاہے،جبکہ ڈی این اے کے لیے تحرک جاری ہے، ملزم راشد کے ہمراہی ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جا رہا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا جا رہا ہے، متاثرہ لڑکی نے بیان دیاکہ راشد علی اور اسکے ساتھیوں نے ملکر اغواء کیا جبکہ راشد علی نے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت عمل ہے، ایسے درندے سخت سزا کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 06قمار بازوں کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں میر خان،حارث خان،محمد صابر،طارق محمود،محمد ریاض اورمحمد صدیق شامل ہیں،ملزما ن کے قبضہ سے جو اء کے داؤ پر لگی رقم 07ہزار 310روپے،05موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ اوآراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں میں مزید تیزی لائی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں