راولپنڈی، تھانہ آراے بازار پولیس کی قماربازوں کیخلا ف کارروائی،06قمارباز گرفتار،دائو پر لگی رقم،موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد

بدھ 25 نومبر 2020 21:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) تھانہ آراے بازار پولیس کی قماربازوں کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئی06قمارباز گرفتارکر کے دائو پر لگی رقم07ہزار 310روپے،05 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 06قمار بازوں کو گرفتارکرلیا ،گرفتارملزمان میں میر خان ،حارث خان ،محمد صابر ،طارق محمود ،محمد ریاض اورمحمد صدیق شامل ہیں ،ملزما ن کے قبضہ سے جو اء کے دائو پر لگی رقم 07ہزار 310روپے ،05موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ اوآراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں