راولپنڈی ،پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،5ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

جمعرات 26 نومبر 2020 18:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ملزم شہزاد خان کو گرفتارکرکے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتارکرکے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ او صدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر کوگرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام عباس کو گرفتارکرکے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور کوگرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں