وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر تحصیل میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات مافیا کے خلاف کمر کس لی

تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن 30 نومبر سے شروع ہوگا، چیف آفیسر ٹی ایم اے نے تاجروں کو اعتماد میں لے لیا

جمعرات 26 نومبر 2020 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر تحصیل میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات مافیا کے خلاف کمر کس لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے حکم پر تحصیل میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات مافیا کے خلاف کمر کس لی ، چیف آفیسر ٹی ایم اے سید علی عباس بخاری ودیگر حکام نے تاجروں کو اعتماد میں لے لیا،ختجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن 30 نومبر سے شروع ہوگا ،تاجرنمائندوں ملک شاہد غفور پراچہ ،نذیر انجم ،طاہر تاج بھٹی چوہدری اقبال راجہ توحید کی حکام سے اہم مشاورت کی گئی ،تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار کرنے میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی ،آپریشن میں ٹریفک ومقامی پولیس اور ٹی ایم اے کا عملہ حصہ لے گا ،فوارہ چوک لیاقت مارکیٹ اقبال روڈ جامع مسجد روڈ باڑہ بازارٹرنک بازار،بازار تلواڑاں،سبزی منڈی اور موچی بازار ہدف ہونگے ،صدر انجمن تاجران ملک شاہد غفور پراچہ نے کہاکہ تجاوزات کی بنیادی وجہ ریڑھے ریڑھیاں رکشہ چنگ چی . موٹرسائیکل پارکنگ ہے،کاروباری حب ہونے کے باعث دیگر علاقوں سے آنے والے افراد بھی تجاوزات قائم کرنے میں شامل ہیں ،قانون اور حد میں رہ کر روزگار کا حصول بنیادی ضرورت مگر تجاوزات کے خلاف ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں