ممبر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن کی تعریف

راولپنڈی میں صفائی ستھرائی کیا انتظامات دیگر شہروں کیلئے قابل تقلید ہیں،اویس منظور تارڑ کی قیادت میں راولپنڈی کو کلین سٹی بنانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں

جمعرات 26 نومبر 2020 21:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی کیا انتظامات دیگر شہروں کیلئے قابل تقلید ہیں،اویس منظور تارڑ کی قیادت میں راولپنڈی کو کلین سٹی بنانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈآفس میں کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایم ٰڈ ی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ اور مینیجر ایم آئی ایس احسن عظمت ملک نے ممبر پنجاب اسمبلی کو راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی، واثق قیوم عباسی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکنگ اور شہر میں صفائی کی صورتحال متاثر کن ہے،میں ایم ڈی اویس منظور تارڑ کو حکومت پنجاب کی طرف سے شکایات کے جلد ازالے پر ملنے پر تعریفی لیٹر پر مبارکباد پیش کر تا ہوں ،راولپنڈی پورے صوبے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک مثالی شہر بن کر آگے آیا ہے،وفاقی و صوبائی حکومت صفائی کے حوالے سے کافی زور دیتی ہیں اور یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہروں کی صفائی ستھرائی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جائینگے،میں صفائی کیلئے بہترین کام کرنے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایم ڈی اویس منظور کی کاوشوں کا معترف ہوں،کنٹرول روم میں سخت نگرانی ہی شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے،کوئی بھی ورکراس کنٹرول نظام کے ہوتے غفلت کا مرتکب ہونے کی سوچ بھی نہیں سکتا،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے انکی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ راولپنڈی پنجاب کے کلین اینڈ گرین شہروں میں سر فہرست رہیگا،ہمارے محنتی اور پرعزم ورکرز اس سخت سرد موسم میں بھی صفائی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں،ساتھ ہی ساتھ شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے اور کورونا،سموگ اور ڈینگی کیخلاف حفاظتی تدابیر ست آگاہ کرنے کیلئے موثر آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں