علماء کرام اورعلاقے کے اکابرین کو مہم کا خصوصی حصہ بنا کر ریفیو زل کیسز کو کور کیا جائی: ڈپٹی کمشنرراولپنڈی

جمعہ 27 نومبر 2020 17:05

ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ڈ پٹی کمشنررا ولپنڈ ی کیپٹن(ر) انوارالحق نے رواں سال کی چو تھی انسداد پولیو مہم 30نو مبر تا04 د سمبر 2020کے انتظا مات کا جا ئزہ لیتے ہو ئے ہد ایت کی کہ اس مہم میں ڈ ر ینج یو نین کو نسلزکے لئے بہتر ین ما ئیکرو پلان تر تیب دیاگیا ہے چنا نچہ اس پر عملدرآمدکرتے ہوئے مہم کی کا میا بی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پو لیو مہم کا گا ہے بگا ہے انعقا د کر وانے کا مقصد یہ ہے کہ چو نکہ اس سال کے زیادہ ترما حولیا تی سیمپل پا ز یٹو آ چکے ہیں جبکہ نو مبرکے سیمپلز کا رزلٹ آناابھی باقی ہے ، جس کی وجہ سے پو لیو وائرس کا خطرہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ ایسے میں ہمیں احتیاطی تدا بیر کے ذر یعے اپنے بچوں میں اس مو ذی وا ئر س سے لڑ نے کے لئے قوت مدا فعت کو بڑ ھا نا ہے تا کہ مز ید کو ئی بچہ اسکا شکار نہ ہونے پائے اور پا کستان بھی د یگر مما لک کی طر ح پو لیو فری زون میں شا مل ہو سکے۔

(جاری ہے)

تاہم اس مہم کو صحیح معنو ں میں پر اثر تبھی بنایا جا سکتا ہے جب اسے محض پیشہ وارانہ نہیں بلکہ یہ اجتما عی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے تما م محکمے مقر ر کردہ ایس ااو پیز پر عمل کر تے ہو ئے محکمہ صحت کے ساتھ اپنا بھرپورتعا ون یقینی بنا ئیں۔ مہم کا دوسرا اہم پہلو آگا ہی مہم کے ذ ر یعے وا لد ین کی اس مہم میں بھر پور شمولیت کو یقینی بنا نا ہے تا کہ ان کے ذ ہنوں میں موجودابہام کو دورکر نا ہے۔

انہوں نے ہدا یت کی کہ مہم کے اففتاح میں مقامی لوگوں اور علاقائی نمائندگان کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے جن پر لوگوں کا اعتماد ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ اس سے پہلے کی مہم کے دوارن ایسے بچے جو ابتک کسی بھی وجہ سے پو لیو سے بچا ئو کے حفاظتی قطر ے لینے سے محروم ہیں ،ان پر خصو صی تو جہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں کسی بھی قسم کی غیرذ مہ دا ری کا مظا ہرہ کر نے والے افسران کیخلاف سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میںڈ سٹر کٹ کمیٹی برا ئے انسداد پو لیو کی جا نب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلا س میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کواٹر) ماہم آصف ملک،چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ اتھا رٹی محمد سہیل چو ہد ری، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹراحسان غنی ،کوارڈ ینیٹرڈ بلیو ایچ او، آلا ئیڈ ڈیپارٹمنٹس کے نما ئندگا ن،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آ فیسرزو دیگرمتعلقہ محکمو ں کے سر کا ری افسران نے بھی شر کت کی۔

چیف ایگز یکٹو آفیسرہیلتھ اتھا ر ٹی محمد سہیل احمد چو ہد ری نے آنے والی مہم کر بارے میں بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا کہ 30 نو مبر 2020 سے شر و ع ہو نے والی پا نچ رو زہ انسداد پو لیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہو ں نے بتا یا کہ اس انسداد پو لیو مہم میں 05سال سے کم عمر کے 08لاکھ85ہزاربچو ںکو پو لیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطرے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے جس میں240 یوسی ایم اوز اور663ایریا انچارج مقر ر کیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ2964مو با ئل ٹیمیںتشکیل دیں گئی ہیں اور307 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ129 ٹرا نزٹ ٹیمیز مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے مز یدبتا یا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور ہیلتھ افسران مہم کی نگر انی کریں گے اور پو لیو ٹیمیوں کی سیکیورٹی کا بھی منا سب انتظا م کیا گیا ہے اسکے علاوہ اوقاف محکمہ کی جا نب سے علماء کرام اور علا قے کے اکا برین کو خصوصی طور پر مہم کا حصہ بنا کر ر یفیو زل کیسز کو کور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں