سی پی او کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری

جمعہ نومبر 17:38

راولپنڈی۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے35 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوںپر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،سی پی او نے کہا کہ میری طرف سے مارک کردہ درخواستوں پرقانونی کاروائی کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر یقینی بنایا جائے،سی پی او نے ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں اورچوکیوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل تھانہ یاچوکی کی سطح پر حل کرنے کے لیے قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں،سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔



متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments