نبی کریم ﷺ کی آمد سے دنیا میں عدل و انصاف کی حکمرانی قائم ہوئی، آصف محمود

جمعہ 27 نومبر 2020 21:03

راولپنڈی۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات و برکات کی آمد سے دنیا میں عدل و انصاف کی حکمرانی قائم ہوئی، تمام انسانیت کو مقام ملا اور جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا، آپ ﷺ کی سیرت و کردار پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایچ اے کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا سمیت تمام ملازمین نے شرکت کی، مشیر وزیر اعلیٰ آصف محمود نے کہاکہ آپﷺ لوگوں کیلئے سرچشمہ ہدایت ہیں،آپ ﷺکا پیغام دنیا کے ہر رنگ، ہر طبقہ اور ہر علاقہ کے انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے، آج کے دور میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں، انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کےلئے ہم ہر قربانی دینے کےلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی پی ایچ ایز نےسیرت النبیﷺ کانفرنسز کا انعقاد شروع کر رکھا ہے جن کا بنیادی مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کو آقائے کریم ﷺ کی ذات و برکات کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینا ہے، کانفرنس کے اختتام پر قیام امن اور ملکی سلامتی کےلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔



متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں